اے آئی کی تیار کردہ علامتی تصویر
کراچی (صورتِ حال، کرائم رپورٹر) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 زخمیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سچل اور کلفٹن میں ہونے والی کارروائیوں میں اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
چھیپا حکام کے مطابق سچل پولیس کا صفورا چانڈیو چوک کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں 40 سالہ ہارون زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ اسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہارون کے قبضے سے پستول، 3 موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
دوسری جانب کلفٹن پولیس کا بلاک 8 میں مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں ایک ملزم زخمی ہوا جبکہ اس کے ساتھی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت فیصل اور دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت احسان عرف صابر علی کے طور پر بتائی گئی ہے۔
چھیپا حکام کے مطابق فیصل کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ احسان عرف صابر علی کو قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے اس واقعے میں گرفتار ملزمان سے پستول، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔


