(صورتِ حال، کرائم رپورٹر) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سرگودھا نے مجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈسٹرکٹ منیجر اللہ دتہ کو ایک ٹھیکیدار سے 3 لاکھ روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران اللہ دتہ سے رشوت کی رقم کے لیے استعمال ہونے والے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کیے گئے۔
حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ اینٹی کرپشن حکام نے کہا کہ کرپشن اور رشوت ستانی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی۔


