مظفرآباد (صورتِ حال، نیوز ڈیسک) مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ آزاد جموں وکشمیر سیدہ شگفتہ نورین کاظمی نے نوشکی میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کی تعریف کی۔ سیدہ شگفتہ نورین کاظمی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور بزدلانہ کارروائیاں قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔


