اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک بحالی جمہوریت کے دوران پنہل خان چانڈیو میں شہید ہونے والے 16 جیالوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
بیان کے مطابق 29 ستمبر 1983 کو پنہل خان چانڈیو کے شہدا نے حقِ حکمرانی اور جمہوریت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے جبر کے سامنے جھکنے کے بجائے پرامن مزاحمت کا راستہ اپنایا۔
بلاول بھٹو زرداری نے شہدا میں ٹھارو چانڈیو، رجب علی چانڈیو اور علی شیر چانڈیو سمیت دیگر کارکنوں کی قربانیوں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کے نام آنے والی نسلوں کے لیے جمہوریت کی جدوجہد کی روشن علامت رہیں گے۔


