لاہور (این این آئی) پنجاب میں سولہ مختلف ادویات کے غیر معیاری اور جعلی ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ صوبے کے مختلف میڈیکل اسٹورز سے جعلی ادویات پکڑی گئی ہیں۔
ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹس میں متعدد ادویات کے مخصوص بیچ غیر معیاری قرار دیے گئے ہیں۔ متاثرہ ادویات میں دمہ، الرجی، خون کے لوتھڑے اور وٹامن بی کی کمی کی ادویات شامل ہیں۔
حکام نے تمام متاثرہ جعلی ادویات کی فروخت اور استعمال فوری طور پر روکنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔


