دبئی (اسپورٹس ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز بابر اعظم، فخر زمان، نسیم شاہ اور حارث روف ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی سیزن فائیو کے پلیئرز آکشن میں توجہ کا مرکز ہوں گے۔ پلیئرز آکشن یکم اکتوبر کو دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی انڈورز میں منعقد ہوگا۔
اس آکشن میں تئیس ممالک کے دو سو سے زائد کھلاڑی شامل ہوں گے۔ کھلاڑیوں کو اسی ہزار، چالیس ہزار اور دس ہزار امریکی ڈالر کی بنیادی قیمت کی تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اسی ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں بابر اعظم، فخر زمان، نسیم شاہ اور حارث روف شامل ہیں۔ شاداب خان چالیس ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں شامل ہیں۔
آکشن میں ہر فرنچائز کم از کم پندرہ لاکھ اور زیادہ سے زیادہ بیس لاکھ ڈالر خرچ کرے گی۔ ٹورنامنٹ اکیس نومبر سے بیس دسمبر دو ہزار چھبیس تک ابوظہبی، دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا۔


