فائل فوٹو (اشاراتی): Jet Lowe / Wikimedia Commons / Public domain — https://commons.wikimedia.org/wiki/File:West_Academic_Building_1_U_S_Military_Academy_West_Point.jpg
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوجی تربیتی اکیڈمیوں میں مستقل تدریسی آسامیوں پر سویلینز کی بھرتی روکنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ملٹری اکیڈیمیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سویلین پروفیسرز کو مستقل ملازمت دینے کا عمل فوری طور پر روک دیں۔
جاری کردہ میمو کے مطابق یہ فیصلہ فوجی اکیڈمیوں کی توجہ دوبارہ جنگی صلاحیتوں پر مرکوز کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے تاکہ اکیڈمیاں فوجی قیادت کی تربیت کے اپنے جنگی مشن پر توجہ مرکوز رکھیں۔


