فائل فوٹو (اشاراتی): Dmitry Terekhov from Odintsovo, Russian Federation / Wikimedia Commons / CC BY-SA 2.0 — https://commons.wikimedia.org/wiki/File:Tupolev_Tu-95MS_(4321423677).jpg
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے مشرقی علاقے آمور میں فوجی طیارہ پرواز کے چند ہی منٹ بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ ٹی یو-95 طیارے کے ساتھ پیش آیا۔
طیارے نے آمور کے علاقے میں اڑان بھری تھی کہ کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا۔
روسی حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت طیارے میں کوئی گولہ بارود یا جنگی ہتھیار موجود نہیں تھا۔
روس طیارہ حادثہ کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی۔ روسی میڈیا کے مطابق ٹی یو-95 سوویت دور کا طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا اسٹریٹجک بمبار طیارہ ہے۔
یہ طیارہ روسی فضائیہ کے اہم ترین بمبار طیاروں میں شمار ہوتا ہے اور کروز میزائل لے جانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
روسی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


