تصویر: Defense Intelligence Agency / Wikimedia Commons / Public domain — https://commons.wikimedia.org/wiki/File:Iranian_Ballistic_Missile_Ranges_(2019).png
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا نے کہا ہے کہ ایران اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کرے گا۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اس فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج ایرانی ساحل سے ایک ہزار کلومیٹر تک کے فاصلے پر موجود ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ کے تناظر میں اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور ایران اس سمت میں پیش رفت کر چکا ہے۔


