فائل فوٹو (اشاراتی): www.GlynLowe.com from Hamburg, Germany / Wikimedia Commons / CC BY 2.0 — https://commons.wikimedia.org/wiki/File:The_White_House,_Northside,_Washington_DC_(8595853330).jpg
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس اسسٹنٹ ایلی ایکرا نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایلی ایکرا نے جولائی 2025 میں ٹرمپ انتظامیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
انہوں نے وائٹ ہائوس کے ٹریول آفس سے اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کیا تھا۔ بعد میں انہیں پریس آفس منتقل کردیا گیا جہاں انہوں نے اعلی عہدیداروں کے ساتھ کام کیا۔
اب انہوں نے وائٹ ہائوس کی مصروف زندگی کو الوداع کہہ دیا ہے۔ استعفے کی وجہ سیاست نہیں بلکہ شادی ہے۔
ایلی ایکرا رواں ماہ کے آخر میں شادی کے بعد انڈیانا میں رہنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے الوداعی پیغام بھی جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ ایلی ایکرا نے 2016 میں 14 سال کی عمر میں ٹرمپ کی ریلی میں شرکت کی تھی۔


