تصویر: Pakistan Tehreek-e-Insaf Official on YouTube / Wikimedia Commons / CC BY 3.0 — https://commons.wikimedia.org/wiki/File:Raja_Nasir_Abbas_Jafri.jpg
اسلام آباد (اسلام آباد ڈیسک) اپوزیشن مذاکراتی ٹیم کے رکن سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت بیٹھے گی تو مسائل حل ہوں گے۔ ورنہ چوہے بلی کا کھیل جاری رہے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ناصر عباس نے بتایا کہ انہیں کہا گیا ہے کہ جو تحریر میں لکھا ہوا ہے، اسے بغیر کسی تبدیلی کے تسلیم کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ ایک طرف گردن پر خنجر رکھ کر ایک بات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا جائے اور دوسری شرط بھی منوائی جائے۔


