واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر امریکہ نے برطانیہ سے تمام بی ون بمبار طیارے ہنگامی طور پر واپس بلا لیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کے شمال مغرب میں واقع ریف فیئر فورڈ پر ایک درجن بی ون بمبار طیارے تعینات کیے گئے تھے۔
یہ طیارے ایران پر امریکی حملوں میں استعمال کیے گئے تھے۔ امریکی اخبار کے مطابق طیاروں کا یہ انخلا غیر معمولی رفتار سے عمل میں لایا گیا۔
واضح رہے کہ یہ اقدام حملے کی سازش کے شبہ میں کئی افراد کی گرفتاری کے ایک ہفتے بعد کیا گیا ہے۔


