ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت داخلہ نے بلاغ اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سکیورٹی شعور کو فروغ دینا اور رپورٹنگ کا کلچر راسخ کرنا ہے۔
معاشرے کے امن کو متاثر کرنے والے رویوں کے بارے میں رپورٹنگ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس سے سماجی شراکت داری کو تقویت ملے گی اور سکیورٹی نظام سپورٹ حاصل کرے گا۔
اس اقدام سے سکیورٹی رپورٹس کی اہمیت اجاگر ہوگی۔ افراد یونیفائیڈ سکیورٹی آپریشنز سینٹرز اور کلنا من ایپ کے ذریعے رپورٹنگ میں حصہ لے سکیں گے۔


