موسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
روس کے علاقے سائبیریا کی انسداد طاعون لیبارٹری میں مبینہ خطرناک انفیکشن کے باعث ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔ روسی حکام کے مطابق یہ تاحال واضح نہیں ہو سکا کہ لیبارٹری سے کون سی چیز خارج ہوئی تھی۔
متاثرہ خاتون سے قریبی رابطے میں رہنے والے تمام افراد کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیر نگرانی موجود تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
شیلیخوف شہر کے ایک اسپتال میں تقریباً 200 افراد کو نگرانی میں رکھنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


