پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کے وزیرِ تعلیم ایڈوارڈ گفری نے پولیس اور طلبہ مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد سیکیورٹی کے پیش نظر اسکولوں کی بندش کا اعلان کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس میں طلبہ خراب تعلیمی نظام، اساتذہ کی کمی اور داخلہ پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔
یہ احتجاج گزشتہ ماہ پیرس کے علاقے میں شروع ہوا تھا، تاہم اب ملک کے مختلف حصوں تک پھیل چکا ہے اور بعض مقامات پر صورتحال نہایت کشیدہ ہے۔


