نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک)۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے بتایا ہے کہ سوڈان کی ریاست جنوبی کردوفان میں امدادی ٹرکوں پر حملہ کیا گیا۔
غذائی امداد لے جانے والے اقوامِ متحدہ کے دو ٹرکوں پر حملے کے نتیجے میں ایک ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ ادارے نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس حملے میں کون ملوث تھا۔
ڈبلیو ایف پی کے مطابق جب یہ ٹرک فوج کے زیرِ قبضہ دو شہروں ڈلنگ اور کدوگلی کے درمیان سفر کر رہے تھے تو ان پر حملہ ہوا۔ ادارے نے کہا کہ ان ٹرکوں پر انسانی بنیاد پر کام کرنے والی گاڑیوں کے واضح نشانات موجود تھے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق وہ اس واقعے میں ہونے والے نقصان کا جائزہ لے رہا ہے۔ ادارے نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور عملے کی سکیورٹی پر زور دیا ہے۔


