مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال اور سپلائی چین کی تنظیم نو سے فیکٹری آٹومیشن میں اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی فیڈریشن آف روبوٹکس کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر فعال صنعتی روبوٹس کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
فعال صنعتی روبوٹس کی تعداد سالانہ بنیاد پر نو فیصد بڑھی۔ نئے روبوٹس کی تنصیب گیارہ فیصد اضافے سے چھ لاکھ سے زیادہ یونٹس تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق چین نے صنعتی روبوٹس کی تنصیب میں نمایاں برتری برقرار رکھی۔ چین میں گزشتہ سال نئے روبوٹس کی تنصیب بیس فیصد اضافے سے تین لاکھ چون ہزار یونٹس رہی۔
یہ دنیا بھر میں ہونے والی مجموعی تنصیبات کا انسٹھ فیصد ہے۔ چین میں مقامی کمپنیوں نے صنعتی روبوٹ مارکیٹ کا پچپن فیصد حصہ حاصل کیا۔
امریکہ اڑتیس ہزار پانچ سو نئے روبوٹس کی تنصیب کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا۔ امریکہ کی سالانہ تنصیبات میں بارہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جاپان چھتیس ہزار دو ہوا انیس یونٹس کی تنصیب کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا۔ جنوبی کوریا تیس ہزار دو سو روبوٹس کی تنصیب کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔
جرمنی چوبیس ہزار آٹھ سو یونٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔ عالمی سطح پر صنعتی روبوٹس کی طلب آئندہ برسوں میں مزید بڑھے گی۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال روبوٹس کی تنصیب چھ لاکھ پچپن ہزار یونٹس تک پہنچ سکتی ہے۔ دو ہزار انتیس تک یہ تعداد آٹھ لاکھ چھ ہزار یونٹس تک پہنچنے کی توقع ہے۔


