کوٹلی (ایجوکیشن ڈیسک) وزیراعظم افتخار گیلانی نے کوٹلی کے نواحی علاقے ٹینڈہ میں دانش اسکول کے مجوزہ منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا۔ ٹینڈہ ریسٹ ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر کوٹلی محمد عثمان صارم نے وزیراعظم کو منصوبے کے لیے مختص اراضی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے منصوبے کے لیے مزید موزوں سائٹس چیک کرنے کی ہدایت کی تاکہ بہترین مقام کا انتخاب کیا جاسکے۔ سابق وزیر سردار فاروق سکندر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔
ممبر اسمبلی راجہ ایاز نثار نے ہسپتال کی گنجائش اور عملے کی کمی دور کرنے کا مطالبہ کیا۔ ممبر اسمبلی راجہ محمد آصف نے وزیراعظم کے سو روزہ پروگرام کو سراہتے ہوئے عوام کے پرتپاک استقبال کا ذکر کیا۔
ممبر کشمیر کونسل محمد حنیف ملک نے کہا کہ عوام اور کارکنان حکومت کو مسائل کے حوالے سے مسلسل فیڈ بیک فراہم کریں۔


