شرقپور شریف (کرائم رپورٹر) شرقپور شریف میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔
ایس ایچ او واجد عباس کی سربراہی میں پولیس نے یہ کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے آٹھ سو لیٹر ڈیزل، پانچ اعشاریہ دو تولے وزنی سونے کا سیٹ اور تین موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران تین موبائل فونز، دس من گندم اور لاکھوں روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق برآمد شدہ سامان قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد متعلقہ مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


