پشاور (بیورو رپورٹ) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر امن جرگہ اعلامیہ پر عمل درآمد کا مطالبہ کردیا۔
اپنے خط میں بابر سلیم سواتی نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کی منظوری سے سیکیورٹی پر خصوصی کمیٹی بنی تھی۔ کمیٹی نے صوبائی حکومت، گورنر، سیاسی قیادت اور منتخب نمائندوں سے رابطہ کیا تھا۔
اسی مشاورتی عمل کے تسلسل میں 12 نومبر 2025 کو امن جرگہ منعقد کیا گیا تھا۔
اسپیکر کے پی اسمبلی کے مطابق جرگے میں سیاسی جماعتوں کے 30 سے زائد اہم ارکان اور متعلقہ فریقوں نے شرکت کی تھی۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد جرگے نے ایک مشترکہ اعلامیہ منظور کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعلامیہ مناسب غور و خوض کے لیے وزیراعظم کے دفتر کو بھی ارسال کیا گیا تھا۔


