تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران چار پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے الزام میں مزید دو افراد کو پھانسی دے دی گئی۔ علی رضا سپاہی اور علی رضا رئیسی کو گزشتہ روز پھانسی دی گئی۔
دونوں کو جنوری میں اصفہان میں ہونے والے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ان کی سزائے موت برقرار رکھی تھی۔
ایرانی حکام کے مطابق دونوں پر مسلح باغی گروہ سے وابستگی اور تشدد پر اکسانے کے الزامات تھے۔


