سرگودھا پولیس پر فائرنگ کے واقعے کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا ہے۔ کوٹ مومن کے علاقے میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
آئی جی پنجاب نے آر پی او سہیل اختر سکھیرا سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آئی جی پنجاب نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے۔ آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے اسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔
آر پی او نے پولیس اہلکاروں کی بہادری اور بلند حوصلے کو سراہا ہے۔
فائرنگ کے اس واقعے میں ایس ایچ او کوٹ مومن عنصر عباس زخمی ہوئے ہیں۔ سب انسپکٹر فیاض حسین اور ڈرائیور لیاقت علی بھی زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں۔


