کراچی (کلچرل ڈیسک) اداکارہ صبور علی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے اپنی ڈیڑھ سال کی بیٹی سیرینا کو پری اسکول بھیجنے کی وجہ بتائی۔
پروگرام کے دوران میزبان نے اس بات پر خاصی حیرانی کا اظہار کیا۔ صبور علی کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی فی الحال پندرہ سے بیس منٹ کے لیے پری اسکول جاتی ہے۔
وہ وہاں کھیلتی ہے اور واپس آجاتی ہے۔ اس عمل سے ان کی بیٹی کی سوشل اسکلز میں اضافہ ہورہا ہے۔
وہ والدین سے کچھ دیر دور رہنے کے طریقے بھی سیکھ رہی ہے۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ تعارفی دن سیرینا بہت روئی تھی۔
اب صورتحال یہ ہے کہ وہ اسکول سے واپس آنا ہی نہیں چاہتی۔ صبور علی کے اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
اس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے اس فیصلے کی تنقید کی ہے۔
کچھ افراد نے اداکار جوڑے کے اس اقدام کی حمایت بھی کی ہے۔


