لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان کی مقبول سوشل میڈیا جوڑی معاذ صفدر اور صبا معاذ نے تیسرے بچے کی آمد کا اعلان کیا ہے۔ معاذ صفدر اور صبا معاذ سوشل میڈیا پر اپنے فیملی وی لاگز کی وجہ سے مقبول ہیں۔
جوڑے کے پہلے ہی دو بیٹے باسل اور کامل معاذ ہیں۔ تیسرے بچے کی خوشخبری ملنے پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔


