لاہور (بیورو رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (س) لاہور کے امیر و مرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بحرانوں سے نجات کے لیے جمہوری رویہ اپنایا جائے۔ حکمران کی ہٹ دھرمی اور انا پرستی نے ملک کو تاریخ کے نازک اور خطرناک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔
موجودہ درپیش بحرانی کیفیت سے نکلنے کے لیے حکمرانوں کو آئین کی پاسداری کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی بجائے بدعنوانی اور غیر متوازن پالیسیوں کا شکار ہے۔
ملک میں بدامنی، بے روزگاری، تعلیمی زبوں حالی اور صحت کے ناقص نظام نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔


