لاہور (بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ فلسطین بالخصوص غزہ میں ظلم و ستم اور بربریت کی انتہا ہو چکی ہے۔ لاکھوں بے گناہ فلسطینیوں، خواتین اور معصوم بچوں کی شہادت نے پوری انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
عالمی برادری کی جانب سے مؤثر اقدامات نہ ہونا انتہائی مایوس کن ہے۔
غزہ میں مسلسل فوجی کارروائیوں، تباہی اور بنیادی انسانی ضروریات کی شدید قلت نے ایک سنگین بحران پیدا کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق شہریوں کو خوراک، صحت، پانی اور رہائش کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
معصوم شہریوں کی جانوں کا تحفظ عالمی برادری کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
مسلم حکمرانوں کو اب محض بیانات اور مذمتی قراردادوں سے آگے بڑھ کر عملی اور سفارتی اقدامات کرنا ہوں گے۔ اسرائیل پر جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے عالمی دباؤ بڑھایا جائے۔
فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کی جائے۔


