
چلاس: گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گر گیا۔
ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث لینڈنگ کی کوشش کے دوران گرا، ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 2 ٹیکنیکل سٹاف سوار تھے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان جی بی حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے متعلقہ حکام کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے، کمانڈر ایف سی این، ڈی جی گلگت بلتستان سکاؤٹس، کمشنر دیامر سمیت عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ چکی ہے۔


