اسلام آباد (اے پی پی) — یو این ہیبیٹاٹ پاکستان کے ڈپٹی پروگرام مینیجر حامد ممتاز خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بڑھتے ہوئے ہاؤسنگ ڈیفیسٹ، تیز رفتار شہری کاری اور بار بار آنے والی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے سستے اور محفوظ رہائشی حل کی ضرورت ہے۔
خبر رساں ادارے اے پی پی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے یکم نومبر کو بتایا کہ غیر منصوبہ بند شہری کاری ملک میں ہاؤسنگ کے شعبے اور بنیادی ڈھانچے پر مزید دباؤ کا باعث بن رہی ہے۔


