فائل فوٹو
لاہور (این این آئی) پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کل منگل کو ہوں گے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے رابطہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کے حوالے سے باہمی تبادلہ خیال کیا۔ جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کی جانب سے مذاکرات کے نکات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
اس مقصد کے لیے دونوں فریقین کی طرف سے اپنی اپنی سطح پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔


