فائل فوٹو
فائل فوٹو
لاہور (ہیلتھ ڈیسک) صوبائی وزیر برائے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
ہسپتالوں کی ایمرجنسیز میں روڈ حادثات اور ہیڈ انجری کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی سے ملاقات میں کیا۔


