اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یوتھ فورم فار کشمیر کے 40 رکنی وفد نے پیر کو یہاں دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت یوتھ فورم فار کشمیر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زمان باجوہ نے کی۔
دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ترجمان سجاد حیدر خان نے وفد کا خیرمقدم کیا اور بریفنگ دی۔


