فائل فوٹو
فائل فوٹو
فیصل آباد (این این آئی) فیصل آباد میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے اور غریب دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں۔
بازاروں میں سبزی، فروٹ، گوشت، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے کے سبب غریب عوام بے بس ہیں۔ محنت کش پورا دن محنت کرنے کے باوجود بچوں کا پیٹ پالنے سے قاصر ہیں۔
دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت نہیں کرتے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ تھوک مارکیٹ سے مہنگے داموں اشیاء خرید کر کم ریٹ پر فروخت نہیں کر سکتے۔
ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء نہ ملنے پر دکانداروں اور صارفین کے درمیان جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔ صارفین کو سرکاری ریٹ پر اشیاء فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
عوام نے کمشنر اور متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیاء سرکاری لسٹ کے مطابق فراہم کی جائیں۔ شہریوں نے مہنگائی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


