
لاہور: چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ انسانیت نے جب کروٹ لی تو عوام میں شعور پیدا ہوا اور یہ احساس جاگا کہ سلطنت عوام کی طاقت سے پروان چڑھتی ہے، عوام کی طاقت سے چلنے والے ممالک نے دنیا کا رخ موڑ دیا۔
چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریٹر میں ملکی نجی یونیورسٹیز "سپ ایپ” کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان "2030 کا پاکستان، چیلنج، امکانات اور نئی راہیں”، سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں پیسہ اور سلطنت بادشاہوں کے لیے حاصل کی جاتی تھی، ڈھائی سو سال قبل دنیا میں مختلف سلطنتیں اور بادشاہتیں قائم تھیں اور علاقے فتح کر کے سلطنتوں کو وسیع کیا جاتا تھا تاہم وقت کے ساتھ ایسے ممالک وجود میں آنے لگے جو عوام کی طاقت سے چلتے ہیں۔


