لاہور (این این آئی) کاہنہ پولیس نے بیوی پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق شوہر اور اس کی بیٹی کو فیصل آباد سے حراست میں لیا گیا۔
ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے۔ واقعہ روہی نالہ کے قریب پیش آیا۔
فیکٹری سے چھٹی کے بعد گھر جانے والی ماں اور بیٹے کو نشانہ بنایا گیا۔ تیزاب سے خاتون کی گردن، کمر اور دونوں ٹانگیں جھلس گئیں۔
حملے میں خاتون کا کمسن بیٹا بھی متاثر ہوا۔ بچے کا دایاں بازو جھلسنے سے زخمی ہوا۔
متاثرہ ماں اور بیٹے کا جنرل ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ نمبر 9358/26 درج کیا گیا۔
گرفتار ملزم انصاف علی سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے اس کی بیٹی کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔


