حیدر آباد (این این آئی) حیدرآباد میں دوست کو قتل کرکے مبینہ طور پر لاش گھر میں دفن کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق واردات ایک ہفتہ قبل کی گئی تھی۔
مقتول عاشق سولنگی کے اغوا کا مقدمہ پہلے درج کروایا گیا تھا۔ پولیس قبرکشائی کرکے لاش کا پوسٹ مارٹم کروائے گی۔
قتل کی وجوہات جاننے کے لیے ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔


