مظفرآباد (نیوز ڈیسک)۔ مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے رہنما راجہ شعیب عابد نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں فوجی طاقت کے استعمال سے روکے۔ بھارتی حکومت نے وادی میں دس لاکھ سے زائد فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔
راجہ شعیب عابد نے مزید کہا کہ بھارتی افواج کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل اور گرفتاریاں روز کا معمول ہیں۔ اقوام متحدہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔


