اسلام آباد میں ڈی آئی جی علی وسیم اور ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے دفاتر میں کھلی کچہریاں منعقد کیں۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور آئی جی اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری کے خصوصی احکامات پر پولیس اقدامات کر رہی ہے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ شہری بلاجھجک کھلی کچہریوں میں مسائل پیش کریں اور شکایت سیل 1715 پر رابطہ کریں۔
ایس ایس پی آپریشنز نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات سن کر مقررہ وقت میں کارروائی کی ہدایت کی۔ اسلام آباد پولیس نے ایک ماہ میں کارروائی کرتے ہوئے آٹھ سے زائد لاپتہ بچوں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کیا۔


