ریاض (ریاض ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد ایئر پورٹ پر آپریشن بحال کر دیا گیا۔ فلائٹ ڈیٹا کے مطابق ریاض ایئر پورٹ کا فلائٹ آپریشن ایک سو منٹ تک بند رہا۔
فلائٹ ڈیٹا میں بتایا گیا کہ ریاض ایئر پورٹ سے ایک پرواز دمام کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔ بحرین سے پہنچی پرواز جی ایف ایک سو تریسٹھ کنگ خالد ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔
ایوی ایشن ذرائع نے بتایا ہے کہ سیالکوٹ، استنبول اور سکاکا کی پروازوں کو القسیم اور جدہ ایئر پورٹ اتارا گیا۔


