فائل فوٹو
فائل فوٹو
انٹرنیشنل ڈیسک۔ ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج جنگ کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ افواج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔
یہ بات انہوں نے ایک جاری کیے گئے بیان میں کہی۔ ابراہیم عزیزی کے مطابق ایرانی مسلح افواج امریکا اور اسرائیل کی ذرا سی بھی ممکنہ غلطی کا انتظار کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بار امریکا اور اسرائیل کو جنگ کی صورت میں پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور عبرت ناک ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔


