واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے متحدہ عرب امارات کے لیے ایک ارب ڈالرز مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یو اے ای کو ایڈوانسڈ پریسیشن کل ویپن سسٹم ٹو کے آلات فروخت کیے جائیں گے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات مشرقِ وسطی میں سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم قوت ہے۔ مجوزہ ہتھیاروں کی فروخت سے یو اے ای کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہوگی۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ اس کے ذریعے مضبوط اور ہر وقت تیار دفاعی صلاحیت کو فروغ دیا جائے گا۔ محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ اس مجوزہ فروخت سے خطے میں بنیادی فوجی توازن تبدیل نہیں ہوگا۔


