برلن (انٹرنیشنل ڈیسک)۔ جرمنی کے خفیہ ادارے کے سربراہ مارٹن یاگر نے خبردار کیا ہے کہ روس کے ساتھ جرمنی کے براہِ راست مسلح تنازع میں الجھنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
مارٹن یاگر نے ایک پارلیمانی سماعت کے دوران بتایا کہ روس کی جانب سے یورپی ممالک کے خلاف جارحانہ خفیہ کارروائیوں نے صورتِ حال خطرناک بنا دی ہے۔ ان کے مطابق ماسکو حکومت جرمنی کو اپنا اہم مخالف سمجھتی ہے۔
مارٹن یاگر نے مزید انکشاف کیا کہ روسی کارروائیوں میں جرمنی کے شہر لائپزگ میں ایک حملے کی کوشش بھی شامل تھی۔ انہوں نے زور دیا کہ جرمنی نے محاذ آرائی شروع نہیں کی بلکہ روس اسے اس صورتِ حال کی طرف دھکیل رہا ہے۔


