اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے نام لیے بغیر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر تنقید کی ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں محسن نقوی نے کہا کہ عوام کا ایک نمائندہ منفی سیاست کر رہا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ وہ نمائندہ ایک ماہ سے اپنے دفتر نہیں گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام اپنے منتخب نمائندوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب عوام کے سامنے اپنے کاموں کے لیے جوابدہ ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عوام خود فیصلہ کریں کہ ان کے نمائندگان اپنا وقت کہاں خرچ کر رہے ہیں۔


