اسلام آباد (این این آئی) ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر مملکت نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں جانب سے خطے کی بدلتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی و عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل مذاکرات ناگزیر ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور برطانیہ نے دوطرفہ سیاسی مکالمہ جلد فعال بنانے کا فیصلہ کیا۔


