لاہور (بیورو رپورٹ، لاہور ڈیسک) مغلپورہ فلائی اوور پر موٹر سائیکل سوار نوجوان پتنگ کی ڈور کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔ تیز دھار ڈور گلے پر پھرنے سے نوجوان کے گلے پر معمولی زخم آیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق زخمی شہری کی شناخت محمد حارث کے نام سے ہوئی۔
حارث مغلپورہ فلائی اوور سے گزر رہا تھا کہ لٹکتی ڈور گلے پر پھر گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق پتنگ بازی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔
پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈان بھی تیز کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ماہ ستمبر میں سول لائنز ڈویژن میں 40 مقدمات درج کیے گئے۔
اس دوران پتنگ بازی کے الزام میں پچاسی سے زائد ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔


