لاہور (بیورو رپورٹ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ریاست مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام کے لیے خصوصی یونٹس قائم کردئیے ہیں۔ سائبر سپیس کی نگرانی کے لیے تمام ریجنز میں سائبر پٹرولنگ یونٹس بھی فعال کردئیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے پنجاب کے سرکلز کا پانچ روزہ دورہ کیا۔ انہوں نے رپورٹنگ سینٹرز کا معائنہ کیا اور پانچ سو سے زائد شکایت کنندگان سے ملاقاتیں کیں۔
ڈی جی نے شکایات کے اندراج کا نظام عوام دوست بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جعلی خبروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔
دورے کے دوران زیر التوا شکایات اور تفتیشی امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی نے افسران کو مقدمات کے بروقت نمٹانے اور شفاف تحقیقات کی ہدایات جاری کیں۔


