خانیوال (بیورو رپورٹ) خانیوال کے علاقے حویلی کورنگا میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی۔ کام کے دوران اچانک چھت گرنے سے دو مزدور ملبے تلے دب گئے۔
اس حادثے میں دونوں مزدور شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدور چھت پر کام کر رہے تھے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبہ ہٹا کر دونوں مزدوروں کو باہر نکال لیا۔
ریسکیو 1122 نے زخمی مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد دی اور ہسپتال منتقل کر دیا۔


