اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور خیبر پختونخوا کی صورتحال پر صدر آصف زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی، آئینی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لانگ مارچ پر مؤقف اور صوبائی معاملات پر بھی تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم کو خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ صوبے میں جاری سیاسی کشیدگی اور لانگ مارچ کے اثرات پر بھی خصوصی غور کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کی ناکامی کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
مذاکراتی عمل میں پیشرفت نہ ہونے کے بعد آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں ممکنہ آئینی اقدامات کے قانونی اور سیاسی پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔


