اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی، سماجی اور انتظامی امور پر بات صرف ماحولیات تک محدود نہیں بلکہ سیاست اور قانون کو بھی ساتھ دیکھنا ہوگا۔
پاکستان ایس جی پالیسی رپورٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملک میں ای ایس جی سے متعلق آگاہی موجود ہے لیکن عمل درآمد میں بڑا خلا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریبا 537 کمپنیوں میں سے بہت کم کمپنیاں قابلِ اعتماد ماحولیاتی معلومات فراہم کر رہی ہیں۔
صرف 18 فیصد کمپنیوں کے بورڈز میں متعلقہ امور سے تربیت یافتہ ڈائریکٹر موجود ہیں جبکہ صرف 11 فیصد کاروباری ادارے پائیداری رپورٹس جاری کر رہے ہیں۔


