جہانیاں (نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جہانیاں ان کا دوسرا گھر ہے۔ یہاں کے عوام نے انہیں ہمیشہ بے پناہ محبت اور عزت دی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک 113 دس آر میں تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ خانیوال تا لودھراں ہائی وے کی تعمیر ان کے دور کا اہم سنگ میل ہے۔
جہانیاں کو تحصیل کا درجہ دلوانا اور ڈگری کالجز کا قیام بھی ان کے کارناموں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں آنے والے حکمرانوں نے جہانیاں کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی۔
تعزیتی دورے کے موقع پر انہوں نے مرحوم کے لیے دعا اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔


