اسپورٹس ڈیسک (لکھنؤ) بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست سے دوچار کردیا۔ لکھنؤ میں کھیلے گئے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے شرفین ردرفورڈ 56 اور کپتان شائے ہوپ 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے نمن دھیر نے 3 جبکہ اکشر پٹیل اور کلدیپ یادو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں بھارت نے 172 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 15 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ کپتان شریاس ایر نے 43 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔


